تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ دو روز میں الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائیگا ،عابدشیر علی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا جس کی کاپی چیف جسٹس کو بجھوائی جائے گی، دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں قائدحزب اختلاف یارمحمد رند کی ڈگری جعلی قراردی گئی ہے۔وزارت تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سردار یار محمدرند کی مدرسہ کی ڈگری جعلی نکلی ہے جب کہ پی پی209 لودھراں سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد کی ڈگری بھی جعلی قراردی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کے خلاف جعلی ڈگری ہولڈرز پارلیمینٹیرینز کے خلاف ایچ ای سی کے بجائے خود کارروائی نہ کرنے پر ریفرنس دائرکیاجائے گا جس کی کاپی چیف جسٹس کو بھی بھجوائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جعلی ڈگری والے ارکان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ، جو آئین کی خلاف ورزی کرہا ہے .انہوں نے کہا کہ وہ تمام پارٹی سربراہان کو خط لکھیں گے کہ جعلی ڈگری والے ارکان سے استعفے طلب کریں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.