تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور میں جعلی ڈگریاں اورمہریں تیار کرنیوالا ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور … لاہور میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے جعلی ڈگریاں تیار کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر کے بھاری تعداد میں ڈگریاں اور مہریں برآمد کرلیں جن میں سابق گورنرپنجاب کی جعلی مہر بھی شامل ہے ۔سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے شاہدرہ میں چھاپہ مارکرجعلی ڈگریاں تیار کرنے والا ایک ملزم ریاض گرفتار کر جسکے قبضے سے بھاری تعداد میں ڈگریاں برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کی مہر سمیت کئی مہریں برآمد ہوئیں ،ملزم لاہور بورڈ کا سابق ملازم ہے اسے5 سال قبل ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.