تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راجن پور میں مزیددو حفاظتی بند ٹوٹ گئے،9 بستیاں زیر آب ،فصلیں تباہ

جنگ نیوز -
راجن پور …راجن پور میں دو مزیدحفاظتی بند ٹوٹنے سے9 بستیاں زیر آب آگئیں۔دوسری جانب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔راجن پور میں دھندی اور کتب بند ٹوٹنے کے باعث مزید9 بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ بستی پنو چانگ میں گزشتہ چھ روز سے متاثرین بھوکے پیاسے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔بستی پنو چانگ میں خآتون سمیت4افراد سانپ کے کاٹنے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سیلابی پانیسے نکالنے کے لئے کشتی فراہم کی جائے اور سانپ کے کاٹے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ادھربلوچستان کے علاقوں کوہلو اور بارکھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جا سکی ہیں۔کوہلو اور بارکھان کو ملانے والے پل کا مرمتی کام بھی شروع نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث ان علاقوں کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔سبی کے علاقے ٹلی میں بھی کوئی امدادنہیں پہنچی ہے۔ بختیارآباد کے قریب سیلابی ریلے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کا کام مکمل کرکے ٹرین سروس بحال کردی گئی۔․دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک مرتبہ پھر بلند ہوگئی جس کے باعث کھڑی فصلیں دریا برد ہو گئی ہیں تباہی مچاتے سیلاب سے کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور اور کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ایس ڈی او محمد شفیق کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر اس وقت پانی کا اخراج ایک لاکھ52 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ خانکی کے مقام پرایک لاکھ32 ہزارکیوسک ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.