5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
الگ صوبے کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو خونی تصادم ہو سکتا ہے،بابا حیدرزمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صوبہ ہزارہ تحریک کے روح رواں بابا حیدر زمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایک کروڑ عوام کی خواہشات کے مطابق الگ صوبے کے قیام کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو خونی تصادم ہو سکتا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں گوہر ایوب خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ صوبہ سرحد کے 24 اضلاع میں سے اکثریت خیبر پختونخواہ کے نام پر متفق نہیں تھی ، اس لئے متنازعہ نام کے معاملے پر ریفرنڈم نہیں کرایا گیا۔ باباحیدرزمان نے کہاکہ نام کی تبدیلی کے بعدسرکاری دفاتر سے قائداعظم کی تصاویر ہٹا کر اسفندیار ولی کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں، اگر ان کا بس چلتا تو نام پختونستان ہوتا۔ عدلیہ بھی پارلیمنٹ کے بجائے عوامی دباؤ پر بحال ہوئی، وہ بھی ایک کروڑ لوگوں کی طاقت سے الگ صوبہ لے کر رہیں گے۔