تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:جناح اسپتال کے مرکزی دروازے اور وارڈز کے باہر بارش کا پانی جمع

جنگ نیوز -
کراچی…جناح اسپتال کراچی کے مرکزی دروازے اور وارڈز کے باہر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔جس کے باعث مریضوں اور طبی عملے کوپریشانی کا سامنا ہے۔رفیقی شہید روڈ پر واقع جناح پوسٹ میڈیکل گریجویٹ سینٹر کے مرکزی دورازے پر بارش کاپانی جمع ہوگیا ہے۔جس سے اسپتال آنے اور جانے والے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات،نفسیاتی وارڈ،اور اسکول آف نرسنگ کے اطراف بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آنے والے رفیقی شہید روڈ پر بھی جگہ جگہ پانی جمع ہے جبکہ بارش کے پانی کی نکاسی کرنے والا عملہ موجود نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.