تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس میں کھلے چہرے کے ساتھ رہنے کی روایت ہے،فرنچ سفیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان میں متعین فرانسیسی سفیر ڈینیل جوانیو نے کہا ہے کہ فرانسیسی ثقافت میں یہ رائج ہے کہ ہر شخص جب کسی سے گفتگو کرتا ہے تو یہ اسکی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے مخاطب کا چہرہ دیکھ سکے،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں کھلے چہرے کے ساتھ رہنے کی روایت ہے۔اپنے ایک وضاحتی بیان میں فرنچ سفیر نے وہ حالات وواقعات بیان کیے جس کی وجہ سے انکے ملک کی قومی اسمبلی کو نقاب پر پابندی کی حمایت کی ضرورت پیش آئی ۔واضح رہے کہ اس سال 13جولائی کو فرانس کی قومی اسمبلی نے نقاب پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔اب یہ بل موسم خزاں میں فرانس کی سینٹ کے سامنے پیش غور کے لیے پیش ہوگا۔مسٹر ڈینیل جوانیو نے مزید کہا کہ انھوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سفر کے دوران دیکھا کہ پاکستانی خواتین برقع پہنتی ہیں اور نقاب بھی ستعمال کرتی ہیں، یہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں انکی ثقافت ہے،اور یہ انکی مرضی و منشاء کے مطابق ہے۔مجھ سمیت تمام غیرملکیوں کو انکے اس حق کا احترام کرنا چاہیے، اور ہمیں اس پر تنقید کابھی حق نہیں۔تاہم انھوں نے کہا کہ فرانس میں برقع پہننے کے حوالے سے صورتحال بہت مختلف ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرانس میں لوگوں کو اس وقت ایک عجیب سی صورتحال کا سامناکرنا پڑتا ہے جب کوئی خاتون چہرہ مکمل طور پر ڈھانپ کر جارہی ہو،انھوں نے کہا کہ اسکی سیدھی سی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کھلے چہرے کے ساتھ رہنے کی روایت ہے،تمام شہری مذہب، رنگ،جنس اورنسل سے بالاتر ہوکر آپس میں ملتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے خواتین کی عظمت،مساوات اور مرد وخواتین کی برابری بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی تنازع نہیں، بذات خود مذہبی اسکالرز نے مکمل نقاب کی پابندی نہیں لگائی ہے۔انھوں نے کہا فرانس یورپ میں سب سے زیادہ مسلم اقلیت کا حامل ملک ہے،جبکہ حال ہی میں وزیراعظم فرانس نے پیرس میں ایک مسجد کا افتتاح بھی کیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.