تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیڈرل پنشن فنڈبنانے کابل جلداسمبلی میں لائیں گے،خورشیدشاہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ محنت کشوں اورپینشنرزکے تحفظ کے لئے فیڈرل پنشن فنڈبنانے کابل جلداسمبلی میں لایاجائے گا۔ انہوں نے یہ بات لیبریونین کے وفودسے بات چیت میں کی ، جنہوں نے ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبودکے لئے کام کررہی ہے۔اس موقع پر لیبر یونین کے نمائندوں نے 18 ویں ترمیم کے بعد لیبر قوانین سے متعلق پیداہونے والی غیر یقینی کیفیت اور مزدوروں کو درپیش مسائل سے متعلق بریفننگ دی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.