5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جھنگ :ہائیکورٹ بینچ فیصل آباد کے قیام کیلئے وکلاکی ہڑتال
جنگ نیوز -
جھنگ …جھنگ ڈ سٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے ہائیکورٹ بینچ فیصل آباد کے قیام کیلئے وعدہ خلافی پر ہڑتال کی اور وکلا نے عدالتوں کا بائیکات کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن جھنگ نے فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے کئے گئے وعدہ کو پورا نہ کرنے پر ڈویژنل بار فیصل آباد کی کال پر ہڑتال کی اور وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور اپنے اپنے چیمبرز میں بیٹھے رہے جس کی وجہ سے ضلع کچہری میں آئے ہوئے افراد کو مشکلات کا سامنا رہا ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن جھنگ کے نائب صدر شہباز گجر نے کہا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام سے عوام کو فوری اور سستا انصاف مہیا کیا جا سکتا ہے اس لئے اس کا قیام بے حد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پچھلے کئی سالوں سے چلا آ رہا ہے اس مطالبہ کو جلد حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ہائی کورٹ کے قیام میں بڑی رکاوٹ عدلیہ کی جانب سے ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔