تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملک بھر کے وفود کا دورہ نائن زیرو ، رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…گلگت بلتستان ، لاہور ، فیصل آباد، گجرانوالہ اور صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران کے ایک وفد نے گزشتہ روزایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، یوسف شاہوانی اور سیف یار خان سے ملاقات کی ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھر کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے عوام متحد ہوچکے ہیں اورایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں ملک کی تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا عملی کردار ادا کررہے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب حق پرستی کی تحریک کے فکر وفلسفہ اور نظریئے کوپھیلنے سے کوئی سازش نہیں روک سکتی اور انشاء اللہ بہت جلد ملک پر غریب ومتوسط طبقے کی عملی طور پر حکمرانی ہوتی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے وفد کے ارکان کو متحدہ قومی موومنٹ کے 13ویں یوم تاسیس اور تعمیر کی گئی عظیم الشان یادگار شہدائے حق کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایم کیوایم آج ایم کیوایم جس مقام پرہے وہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.