5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسلام آباد سے اغوا ہونیوالا نوجوان گجرات سے بازیاب
جنگ نیوز -
گجرات…اسلام آباد پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے تاوان کے لیے اغوا کئے جانے والے سترہ سالہ نوجوان کوگجرات سے بازیاب کرالیاہے۔پولیس کے مطابق17 سالہ سفیان کو اس کے گھریلو ملازم سکندر نے اغوا کیا اورایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا،پولیس نے شک گزرنے پرملازم کوگرفتارکیاتواس نے سفیان کی گجرات کے علاقے میں سفیان میں موجودگی سے آگاہ کیا، جس پرسفیان کوبرآمدکرالیاگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔