5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ایس ای:چھ کمپنیزمنافع کی ادائیگی کیلئے مزید مہلت دیدی گئی
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج نے ایکسچینج میں اندراج شدہ چھ کمپنیز کو اپنے شیئرز ہولڈرز کو منافع کی ادائیگی کیلئے مزید مہلت دیدی ہے ۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری نوٹس کے مطابق کے ایس ای میں اندراج شدہ چھ ایسی کمپنیاں جنہوں نے گذشتہ پانچ سال سے اپنے شئیرز ہولڈرز کو ڈیوڈینڈ کی ادائیگی نہیں کی ہے ان کو گذشتہ ماہ شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے اور ایکس چینج نے ان شوکاز نوٹسز کے جواب میں چھ کمپنیوں کو منافع کی ادائیگی کے لیے ان کمپنیز کو ڈیفالٹر کاونٹر پر ڈالنے سے بچانے کے لیے مزید مہلت دی ہے یہ مہلت تیس جون دو ہزار گیارہ کو ختم ہونے والے مالی سال کے نک کے نتائج کے لیے دی گئی ہے ۔ ان کمپنیز میں ندیم ٹیکسٹائل ، میک پیک فلمز لمٹیڈ ، آئیڈیل انرجی لمٹیڈ ، ایس جی پاور لمٹیڈ ، لیدر اپ لمٹیڈ اور سدرن نیٹ ورک لمٹیڈ شامل ہیں ۔