5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رمضان سے قبل چمن میں چینی کی قلت، افغانستان اسمگل جاری
جنگ نیوز -
چمن…رمضان کی آمد سے قبل ہی جہاں چمن میں چینی کی قلت پیدا ہوگئی وہیں افغانستان کوچینی کی اسمگلنگ عروج پر ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں بحران کا خد شہ پیدا ہوگیا ہے۔بلوچستان کے دوسرے بڑے سرحدی شہر اور اہم تجارتی مرکز چمن سمیت شمالی بلوچستان بھر میں رمضان کی آمد سے قبل ہی چینی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل منافع خوروں نے ایک طرف چینی اسٹاک کرنا شروع کردی ہے تو دوسری جانب چمن باڈر سے روزانہ بڑے پیمانے پر چینی کی افغانستان اسمگلنگ اپنے عروج پر ہے۔ جس کے باعث چمن میں چینی فی کلو ستر سے پچھتر روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی یہ صورتحال برقرار رہی تو رمضان المبارک میں ملک بھر میں چینی کی قلت شدت اختیار کرجائے گی۔