5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سندھ میں جناح بیراج کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
میانوالی…ڈی سی او میانوالی نے دریائے سندھ میں جناح بیراج کالا باغ کے مقام پردرمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سے حفاظتی اقدامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج کالا باغ کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب ہے، ڈی سی او میانوالی طارق محمود نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظرتمام متعلقہ محکموں میں ملازمین کی چھٹیاں ختم کرکے انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔