تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اقبال محمد علی کا نشینل کوچنگ سینٹر کا دورہ،بارش کا پانی بھرنے پر ناراضگی

جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین اقبال محمد علی خان نے منگل کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں قومی باکسنگ کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور میڈیا کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اقبال محمد علی نے باکسنگ کیمپ میں بارش کا پانی بھر جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی سے فون پر بات کی اور ان سے اس کی جواب طلبی کی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صد اقبال حسین نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو بتایا کہ دنیا بھر میں اسپورٹس کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ہمارے ملک میں اسپورٹس بجٹ میں 60 فیصد کمی کردی گئی ہے جو ملک اور خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاقانونیت کے اس دور میں نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ مصروف رکھا جائے تاکہ وہ منشیات اور دیگر برائیوں سے محفوظ رہتے ہوئے ایک بہترین شہری بن سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.