تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کرنل(ر) اقبال نیازی کا اعترافی بیان مظلوم عوام کی فتح ہے ، متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ کرنل محمد اقبال خان نیازی کے اس اعترافی بیان کو کہ حکیم سعید قتل کیس میں ایم کیوایم ملوث نہیں تھی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے ہی ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے اور اس فرسودہ نظام کے تحفظ کی قوتیں ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشیں تیار کرتی ہیں اور اس پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ (ر) کرنل محمد اقبال خان نیازی کا اعترافی بیان ایم کیوایم دشمن قوتوں کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے اور حق پرستی کے مشن مقصد اورنظریئے کی کامیابی ہے اور آج ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم ملک بھر کے عوام کی نظروں میں سرخرو ہوچکی ہے ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرادری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ کرنل محمد اقبال خان نیازی کے اس اعترافی بیان کہ حکیم سعید قتل میں ایم کیوایم ملوث نہیں تھی سختی سے نوٹس لیاجائے، حکیم سعید جیسی معتبر ہستی کے بہیمانہ قتل میں ملوث اصل ملزمان کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرا رواقعی سزا دی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.