5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر پختونخوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور…دریائے جندی میں درمیانے درجے جب کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر پانی کا بہاو پانچ ہزار683 کیوسک ہے اور یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جب کہ دریائے سوات میں خیالی، دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ اور دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔