5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈگریوں کی تصدیق کااختیارچیئرمین قائمہ کمیٹی کوحاصل نہیں، وزیرتعلیم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کااختیارچیئرمین قائمہ کمیٹی کوحاصل نہیں ، ان کاکہناہے کہ وہ ایچ ای سی کے آئین کو نہیں مانتے۔ سردار آصف احمد علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ عابد شیر علی رولز کے خلاف اپنی خواہش کے مطابق ملک کو چلانا چاہتے ہیں، سردار آصف احمد نے کہا کہ ایچ ای سی وزارت تعلیم کو ہی جوابدہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے چیرمین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر نہیں ہے، وفاقی وزیر میں ہوں۔سردار آصف احمد علی نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے وزارت تعلیم میں کوئی بھی کمیٹی نہیں بنائی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو رپورٹ بھجوانا ان کی صوابدید ہے۔ انہون نے کہا کہ عابد شیر علی انہیں ایڈوائس بھجواسکتے ہیں تاہم حکم نہیں دے سکتے۔