تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

واجبات کی عدم ادائیگی پر حبکو،پیپکوکو فرنس آئل کی فراہمی رو ک دینگے، پی ایس او

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اسٹیٹ آئل نے حبکو اور کیپکو کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے20 جولائی تک واجبات ادا نہ کیے توان کو فرنس آئل کی فراہمی روک دی جائیگی۔پی ایس او کے ترجمان کے مطابق اس وقت ان کے ادارے کے حبکو پر55 ارب ،،کیپکو پر28 ارب جبکہ پیپکو پر45 ارب روپے کی رقم فرنس آئل کی خریداری کی مد میں واجب الادا ہے۔ جبکہ مختلف اداروں سے مجموعی واجب الادا رقم139 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ادارے کو یکم جولائی سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب ادارے کو ریفائنریز اور تیل سپلائی کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو115 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.