تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ ... دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کی وجہ سے دریامیں درمیانے درجے کا سیلاب آگیاہے جبکہ پانی کا بڑا ریلہ آنے کی اطلاعات پر انتظامیہ کوہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ہیڈ مرالہ اور ہیڈخانکی انتظامیہ کے مطابق بھارت کے دریائے جموں توی کے مقام سے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرپانی چھوڑے جانے کے بعد سے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو اب تک دولاکھ دس ہزار کیوسک تک پہنچ گیاہے اورپانی کا بڑ رایلہ ہیڈ مرالہ سے ہیڈخانکی کی جانب بڑھ رہاہے۔ہیڈ خانکی انتظامیہ کاکہناہے کہ فلڈ کنٹرول سینٹر کی طرف سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پردولاکھ ستر ہزارکیوسک پانی کا ریلہ چھوڑا جائے گا جس سے دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب آجائے گاجس کے نتیجے میں گوجرانوالہ ،ہیڈخانکی سے لے کر رسولپورتک ستر دیہات جبکہ قادرآباد کے مقام پر منڈی بہاؤالدین کے پچیس دیہات جبکہ جلال پور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر بیس سے زائد دیہات متاثرہونے کاخدشہ ہے۔سیلابی ریلہ قادرآباد پر قائم فش فارم کو بھی متاثرکرسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.