5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میراڈونا کو ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
بیونس آئرس ... ڈیگو میراڈونا کو ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا۔بیونس آئرس میں ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر میراڈونا کے قومی ٹیم کے کوچ اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے کانٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹبال لیجنڈ میراڈونا کا مستقبل ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی جرمنی کے ہاتھوں چار صفر کی بدترین شکست کے بعد سے بے یقینی کا شکار تھا۔ نومبر دو ہزار آٹھ سے قومی ٹیم کا کوچ مقرر ہونے والے میراڈونا نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ وہ عہدے پر اس شرط پر برقرار رہیں گے کہ انہیں اپنے معاونین(اسسٹنٹس) چننے کی آزادی دی جائے۔