تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملتان : انکم ٹیکس ملازم کے گھر سے چینی کی سینکڑوں بوریاں برآمد

جنگ نیوز -
ملتان ... ملتان میں انکم ٹیکس کے ملازم کے گھر پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی کی سینکڑوں بوریاں برآمد کرلی گئیں۔یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن حکام کے مطابق شاہ شمس کالونی میں انکم ٹیکس ملازم محمد امین کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے مکان میں غیرقانونی طور پرذخیرہ کی گئی یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی کی دوسوبیس بوریاں برآمد کرلی گئیں تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مکان سے چینی کی بوریوں کو سیل کرنے والی مشین اور خالی بوریاں بھی برآمد کی گئیں جن میں یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی کو بھراجارہاتھا۔ ملزم امین کیخلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.