5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فیصل آباد سے دبئ جانیوالی فلائٹ فنی خرابی کے باعث منسوخ
جنگ نیوز -
فیصل آباد سے دبئ جانیوالی فلائٹ فنی خرابی کے باعث منسوخ
فیصل آباد…فیصل آباد سے دبئ جانے والی فلائٹ پی کے221فنی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے221ساڑھے سات بجے بہاولپور سے فیصل آباد پہنچی تھی اور اسے ساڑھے آٹھ بجے فیصل اباد سے دبئی کے لئے روانہ ہوناتھا۔تاہم جہاز کے ریڈارسسٹم میں فنی خرابی کے باعث فلائٹ منسوخ کردی گئی۔تاہم سات گھنٹوں تک متبادل پرواز کاانتظام نہ ہوسکا اورمسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑاتاہم پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو مقامی ہوٹلوں میں ٹہرادیاگیاہے۔۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا ریڈارسسٹم ٹھیک ہونے کے بعد ہی فلائٹ کو دبئی کے لئے روانہ کیاجائے گا۔