5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مزیددو سیلابی ریلے راجن پور کی جانب بڑھ رہے ہیں
جنگ نیوز -
راجن پور . . . کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں گذشتہ رات کی بارش کے بعد مزیددو سیلابی ریلے راجن پوری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔بارش کے بعد متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔محکمہ آبپاشی کے مطابق گذشتہ شب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش کے بعد دریائے کاحا سے 35 ہزار کیوسک اور دریا چھاچڑ سے 10 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے راجن پور کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔