تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بنوں:سیلابی ریلہ آنے سے بنوں سے جانی خیل کا رابطہ منقطع

جنگ نیوز -
بنوں . . . ڈی سی او بنوں ظاہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ضلع بنوں میں بیشترجگہوں پرنقصانات ہوئے ہیں جانی خیل میں سیلابی ریلہ آنے سے بنوں سے جانی خیل کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ڈی سی او کا کہناتھا کہ تھانہ غوریوالہ کی حدود میں دریائے کرم میں طغیانی آنے سے بہارت مچن خیل کا پورے گاوں کو سیلابی ریلے سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ڈی سی او کا کہنا تھا کہ مچن خیل گاوں کا بیشتر حصہ سیلابی ریلے سے نقصان پہنچ ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ڈی سی او کا کہنا تھا کہ بنوں میں ھنگامی بنیادوں پر کام کا آغازکیا جارہاہے تاکہ متاثرین کی بروقت امداد کی جا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ دریائے کرم کے سیلابی ریلے سے کوٹ بڑارہا اورکوٹ دائم کو نقصان پہنچاہے اور کئی گھروں کو نقصان پہنچاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.