تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد : نجی ائیرلائن کا طیارہ مارگلہ میں گرکر تباہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . کراچی سے اسلام آباد جانے والا نجی ائرلائن کا طیارہ مارگلہ پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دامن کوہ کے قریب لوگوں نے طیارے کو انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھا اور بظاہر خراب موسم کی وجہ سے یہ طیارہ پہاڑیوں سے ٹکرا گیا۔طیارہ گرنے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے اور خراب موسم کے باوجود دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے10ارکان سمیت150افراد سوار تھے اور کراچی سے 7بج کر50منٹ پر پرواز کیلئے اڑا تھا تاہم اسلام آباد اترنے سے چند منٹ قبل اسکا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اسلام آباد میں اس وقت بارش ہو رہی ہے اور شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.