تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نجی ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ،159مسافر سوار تھے

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . .اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،طیارے میں159مسافراور عملے کے ارکان سوار تھے۔ذرائع کے مطابق ایئر بس320 صبح7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا۔طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں تاہم مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔کچھ امدادی کارکن طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر سے حادثے کے مقام کا فضائی جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کے لیے حکمت عملی طے کی جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق ملبے سے10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ اسلام آباد کا خراب موسم ہوسکتی ہے ۔تاہم ابھی تک حادثے کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.