تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ:سیلاب کی وجہ سے معطل ٹرین سروس بحال ہو گئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . ضلع بولان کے علاقے بختیار آباد ڈومکی میں سیلابی ریلے سے متاثرہ سبی ۔ جیکب آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد آج کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس بحال کردی گئی ۔ پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق 23جولائی کو بختیار آباد ڈومکی کے علاقے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے سے سبی ۔ جیکب آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک میں تقریبا چھ جگہ شگاف پڑ گئے تھے جس سے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی اور اس طرح کوئٹہ کا بذریعہ ٹرین اندرون ملک رابطہ منقطع ہوگیا تھا محکمہ ریلوے نے فوری طور پر متاثرہ ٹریک کی مرمت و بحالی کا کام شروع کردیا تاہم یہ کام پانچ روز کے بعد مکمل ہوسکا اور اس طرح آج ٹریک کی مرمت اور سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف پر کرنے کے بعد ریلوے سروس بحال کردی گئی ، ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد راولپنڈی کے لئے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پہلی ٹرین جعفر ایکسپریس اپنے شیڈول وقت صبح نو بجے سے تقریبا پچیس منٹ لیٹ روانہ ہوگئی ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے باقی دو ٹرینیں کوئٹہ ایکسپریس اور کراچی کے لئے بولان میل بھی معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.