5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان:مسافر بس بم سے ٹکرا گئی،25مسافر ہلاک
جنگ نیوز -
کابل . . . افغانستان میں مسافر بس بم سے ٹکرا گئی ۔دھماکے میں 25 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔افغان حکام کے مطابق واقعہ صوبہ نمروز کے ضلع دل ارام میں پیش آیا ۔صوبائی گورنر غلام دستگیر نے بتایا کہ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔دھماکے میں بس میں سوار 25 مسافر ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی وے سے کچھ دیر میں نیٹو کے فوجی قافلے کو گزرنا تھا ۔بعد میں اتحادی فوج کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔