تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملتان اور گرد و نواح میں بارش ،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

جنگ نیوز -
ملتان . . . ملتان اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ملتان میں آج صبح 6 بجے بارش کا سلسلہ مسلسل چار گھنٹے تک جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب اس بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور ان علاقوں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.