5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لندن2012اولمپک گیمز کا باضابطہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع
جنگ نیوز -
لندن . . . لندن میں دو ہزار بارہ کو ہونے والے اولمپک گیمز کا دو سالہ کاؤنٹ ڈاؤن باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ الٹی گنتی کا آغاز لندن اولمپکس کی سائٹ کی رونمائی کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں لندن اولمپک دو ہزار بارہ کے چیئرمین "سبیسٹین کو" اور میئر لندن بورِس جانسن کے ساتھ اولپمک لیجنڈ مائیکل جانسن، جرس ہوئے اور سیلی گَنل سمیت دیگر شریک تھے۔ مائیکل جانسن نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ المپک اسٹیڈیم کے ٹریک پر ریس میں بھی حصہ لیا۔ اولمپک دو ہزار بارہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ لندن کے میئر نے آٹھ ہزار رضاکاروں کو بھرتی کرنے کااعلان کیا ہے۔ جنہیں لندن ایمبیسیڈر کا نام دیا جائے گا۔ وہ شہر کے اہم مقامات پر اولمپک کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے افراد کی رہنمائی کریں گے۔ لندن اولمپکس دو ہزار بارہ میں ستائیس جولائی سے بارہ اگست تک جاری رہیں گے۔