تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دیپالپور میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک خاندان کے6افراد قتل

جنگ نیوز -
دیپالپور . . . دیپالپور کے قصبے فتح پور میں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک ہی خاندان کے6 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول نواز اور ملزم فضل شاہ کے مابین قتل کی پرانی دشمنی چلی آرہی تھی کہ آج علی الصبح فضل شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نواز کے گھر میں داخل ہوا اور پے در پے چھریوں اور کلہڑیوں کے وار کرکے6 افراد کو قتل کردیا،قتل ہونے والوں میں گھر کے سربراہ نواز ،اس کی بیوی حفیظہ بی بی،چچا تاج محمد اور تین بچیاں6 سالہ روبینہ،4 سالہ ثمینہ اور ڈیڑھ سالہ اللہ معافی شامل ہیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ عظیم ارشد موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.