تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے چناب میں ہیڈ مرالااورہیڈ خانکی پر اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
لاہور . . . دریائے چناب میں ہیڈ مرالااورہیڈ خانکی پر اونچے درجے کاسیلاب ہے جس سے متعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ہیڈ خانکی اور ہیڈ مرالہ انتظامیہ کے مطابق دونوں مقامات سے دولاکھ دس ہزار کیوسک پانی کاریلا گزررہاہے جس کے نتیجے میں دریامیں اونچے درجے کاسیلاب ہے۔سیلابی ریلے سے سیالکوٹ کے علاقے مرالا کے قریب پانچ دیہات ،ہیڈخانکی اور رسول نگر کے درمیان تیرہ دیہات جبکہ قادرآباد کے مقام پرگاؤں کالاشادیاں زیرآب آگیا ہے۔سیلابی ریلے میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے سے علی پور چٹھہ اور قادرآباد کے قریب واقع فش فارم میں پانی داخل ہونے کاخدشہ ہے ۔ہیڈمرالہ اور ہیڈخانکی انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے جموں توی کے مقام سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.