5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مارگلہ :جائے حادثے سے4لاشیں نکال لی گئیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ مارگلہ میں گرنے والے طیارے کی جگہ سے 4لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ مشکل جگہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے تاہم’فرنٹ گارڈز‘ موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی نوعیت دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ کوئی بھی اس واقع میں زندہ بچا ہو۔ ادھر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت دفاع سے ابتدائی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق طیارے کی ایئرہوسٹسز، امہ حبیبہ ، حنا عثمان، جویریہ فراز، ناہید بھٹی تھیں جبکہ تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ پرویز اقبال چودھری اور فرسٹ آفیسر مجتدین چغتائی تھے۔