تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جائے حادثہ سے5زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جائے حادثے سے5زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ کچھ لاشیں جائے حادثے پر ابھی موجود ہیں ۔امدادی کاروائیوں میں شدید دشواری ہے لیکن جتنا ممکن ہو رہا ہے جلد از جلد ایسے زخمی افراد کو تلاش کیا جارہا ہے جن کی زندگی بچ سکتی ہے۔جہاز کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی بلیک بوکس نہیں مل سکا ہے۔جہاز جس وقت حادثے کا شکار ہوا وہ صرف 8کلو میٹر دور تھا اور ایئر پورٹ کنٹرول ٹاور نے جہاز کو لینڈنگ اپروچ کا سگنل دے دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.