5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان تلخیاں دور ہوگئیں!
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ کے دو سپر اسٹارز عامر خان اور شاہ رخ خان کے بارے میں اب تک یہی خبریں آتی تھیں کہ ان کے درمیان کشیدگی قائم ہے لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ دونوں اداکاروں کو گزشتہ روز لندن میں اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ کھانا کھاتے اور خوش گپیاں کرتے نظر آئے۔عامر خان جو اپنی فلم پیپلی لائیو کے سلسلے میں لندن میں ہیں جبکہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کی عکس بندی کے سلسلے میں لند ن آئے ہوئے ہیں۔عامر خان نے شاہ رخ اور گوری کو اپنی فلم ” پیپلی لائیو“ کا شو دیکھنے کی دعوت بھی دی جس میں شاہ رخ شریک تو نہ ہوسکے البتہ انہوں نے عامر کو اپنے ساتھ عشائیہ پر مدعو کیا۔ اس موقع پر دونوں اداکار اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کھانا کھاتے اور خوش گوار موڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کرتے نظر آئے۔