5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین میں پلاسٹک کی فیکٹری میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چینی شہر نان ژنگ میں پلاسٹک کی فیکٹری میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتیں اور گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں جن میں مسافر بس بھی شامل ہے۔بس پر سوار مسافر بھی زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق تین سو افراد اسپتال لے جائے گئے جن میں سے پچاس شدید زخمی ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔