تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حقوق بلوچستان پیکیج ،4885 گریجویٹس کامحکمہ تعلیم میں تقرر

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . آغازحقوق بلوچستان پیکیج کے تحت صوبے کے37ہزاربے روزگار گریجویٹس میں سے4885 گریجویٹس محکمہ تعلیم میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔حکومت اسے تاریخی قدم جبکہ سیاسی جماعتیں ان تقریوں کو میرٹ کے برعکس قراردیتی ہیں۔وفاقی حکومت نے بلوچستان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ گذشتہ برس آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کااعلان کیا تھا جس میں صوبے کے بیس ہزار گریجویٹس افراد کو ملازمتیں دینے کا وعدہ بھی شامل تھا۔اس پیکیج کے پہلے مرحلے میں صوبے بھر سے37ہزارگریجویٹس نے ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ٹیسٹ اورانٹرویو کے بعد28اضلاع کے4885 کامیاب امیدواروں کومحکمہ تعلیم میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ان میں بلوچستان کی دوہزارخواتین بھی شامل ہیں ۔صوبائی حکومت اسے ایک انقلابی قدم قرار دیتی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس پیکیج کیتحت نہ صرف پانچ ہزارگریجوئٹس کو روزگارمل گیا ہے بلکہ اس سے محکمہ تعلیم میں بھی بہتری آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.