تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انیل کپور کا جوان رہنے کیلئے 5بار پلاسٹک سرجری کروانے کا اعتراف

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ اداکار انیل کپور نے پانچ بار پلاسٹک سرجری کروانے کا اعتراف کرلیا ہے۔اس طرح ان کے سدا جوان رہنے کا راز معلوم ہوگیا ہے۔ انیل کپور جو ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک تھے، نے باتوں ہی باتوں میں اس با ت کا انکشاف کیا کہ وہ پانچ بار پلاسٹک سرجری کرواچکے ہیں۔یہ بات کہتے ہی انیل کپور کو جلد ہی اپنے راز کے افشا ہونے کا احساس ہوگیا جسے چھپانے کے لیے انہوں نے قہقہہ لگایا اورمیزبان کو پاپا کہنا شروع کردیا ۔ان کا یہ بھی اصرار تھا کہ ابھی تو وہ چھوٹے ہیں ۔ شو میں موجود انیل کپور کی بیٹی ریحا کپور اورمیوزک کمپوزر Amit Trivedi بھی انیل کپور کی بات سن کر خوب ہنسے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.