5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طیارہ حادثہ ، تحقیقات کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کی تحقیقات کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے5رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ائیرکموڈور خواجہ عبدالمجید ہونگے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر کموڈور خواجہ عبدالمجید، چیرمین سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ ہیں۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار نجی ایئر لائن کے طیارے میں152افراد سوار تھے۔