5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اندرون سندھ بارش،کپاس اور مرچ کی فصل کو نقصان کا اندیشہ
جنگ نیوز -
میر پور خاص . . . میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں صبح چار بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔میرپورخاص، عمرکوٹ ، کنرُی اور سانگھڑ سمیت کئی علاقوں میں صبح چار بجے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش ہوتے ہی میرپورخاص اور سانگھڑ کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارش سے گنے کی فصل کو بہت فائدہ ہوگا تاہم کپاس اور مرچ کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔