تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جَیل جو کیڑا لگے دانتوں کی افزائش نو کرکے انہیں درست حالت میں لاسکے گا

جنگ نیوز -
پیرس . . . سی ایم ڈی . . . فرانسیسی سائنسدان ایک ایسے جَیل کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو چند ہفتوں میں کیڑا لگے ہوئے دانتوں کو واپس درست حالت میں لاکر ان میں فِلنگ بھروانے کی ضرورت کو یکسر ختم کردے گا۔اس جَیل کے ذریعے دانتوں کے خلیوں کی دگنی رفتار سے افزائش و نشوونما ہوسکتی ہے جو بعدِ ازاں دانتوں کے صحت مند پٹھے تیار کرکے دانت کے کیڑا لگے ہوئے حصے کی جگہ لے لیں گے۔اس سے قبل کیڑا لگے ہوئے دانت کے روایتی طریقہِ علاج میں دندان ساز پہلے دانت میں ڈرلنگ کرتے ہیں اور پھر اور اس میں سیمنٹ جیسی فِلنگ بھری جاتی ہے جوایک بیحد تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ اس جدید طریقہِ کار میں Melanocyte-Stimulating ہارمون کی ترکیب سے تیار کیے گئے جَیل کے ذریعے بناء تکلیف کے دانت کا کیڑا لگا ہوا حصہ صرف چار ہفتوں میں مکمل درست حالت میں واپس لایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.