تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جی ایس ٹی پر حتمی مشاورت کیلئے وزیر اعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . جی ایس ٹی اصلاحات پر حتمی مشاورت کیلئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،وزیر خزانہ حفیظ شیخ ،صوبائی وزرائے خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ جنرل سیلز ٹیکس اصلاحات پر صوبوں کے تحفظات پر بات چیت کی جارہی ہے توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں جی ایس ٹی میں کی جانے والی اصلاحات کے نفاذ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت کی طویل المیعاد پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ دوسال میں زیادہ ترمعاشی ٹارگٹس حاصل کرلیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.