تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عراق : القاعدہ کی زخمی ساتھیوں کے لئے بلڈ بینک میں لوٹ مار

جنگ نیوز -
بغداد . . . سی ایم ڈی . . . عراق میں القائدہ کے مجاہدین اور اتحادی فوج کے درمیان جاری جنگ میں زخمی ہونے والے مجاہدین کے ساتھیوں نے ایک نیا انداز اختیا ر کرلیا ہے ۔ القائدہ کے مجاہدین نے اپنے زخمی ساتھیوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دلوانے کے بجائے خون کے لئے بلڈ بینک لوٹنے شروع کردئیے ہیں۔ عراقی ڈاکٹروں کے مطابق القائدہ سے تعلق رکھنے والے ان مجاہدین کو اپنے ساتھیوں کی مخبری کا خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ موصل اور گردونواح کے مختلف بلڈ بینکوں سے خون کی بوتلیں لوٹ کر قریبی دیہات کا رخ کرتے ہیں جہاں زخمی مجاہدین کو گھروں میں طبی امدا د فراہم کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.