5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پلاسٹک بوتلو ں سے تیار کشتی کا سفر اختتام پذیر ہو گیا
جنگ نیوز -
سڈنی . . . فارن ڈیسک . . . پلاسٹک بوتلو ں سے تیار کشتی کا چار ماہ بعد سمندری سفر اختتام پذیرہو گیا۔ امریکی خبر رساں ادرے کے مطابق 12500 پلاسٹک بوتلوں سے تیار کردہ کشتی نے بحرالکاہل Pacific Ocean کا چار ماہ کا سفر مکمل کر لیا ۔اس سفر کا مقصد لوگوں میں پلاسٹک کے ضیاع کے خطرے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔60 فٹ کی پلاسٹیکی نامی کشتی جس پر چھ افراد کا عملہ تھا اس نے سمندر میں 8ہزار ناٹیکل میل کا سفر کیا۔ اس نے 20 مارچ کو سان فرانسیسکو سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھااور سڈنی پر یہ سفر اختتام پزیر ہوا۔