5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کرینہ کپور کے لیے 5ہیروز کی تلاش
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور جنہیں ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ہیروئن “ کے لیے منتخب کیا ہے تاہم کرینہ نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ چونکہ مارلن منروا پنے وقت کی مقبول ترین اداکارہ تھیں اس لیے ان کا کردارنبھانے والی کرینہ کے لیے ان دنوں پانچ ہیروز کی تلاش جاری ہے۔مدھر بھنڈارکر کے لیے مشکل اس وقت پید ا ہوئی جب کرینہ نے یہ مطالبہ کردیا کہ ان پانچ ہیروز کا بالی وڈ کے ٹاپ5سپر اسٹار ز سے انتخاب کیا جائے اوربی کلاس کے بالی وڈ اداکاروں کا انتخاب ان کے لیے قابلِ قبول نہیں ہوگا۔فلم کے ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کا کہنا ہے کہ فلم ”ہیروئن“ میں کرینہ کے مدمقابل پانچ ہیروز کی تلاش کا کام جاری ہے، یہ کوئی اتنا مشکل کام بھی نہیں اور ہم بہت جلد بالی وڈ کے ٹاپ 5 اداکاروں کا انتخاب کرلیں گے۔