تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ڈپٹی چیئرمین سینٹ جان محمد خان جمالی نے طیارے کے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام بالخصوص سول ایوسی ایشن ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ اداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ریلیف اورریسکیو آپریشن میں تیزی لاکر امدادی کارروائیوں کومنظم طریقے سے مکمل کریں تاکہ زخمیوں کی جان بچائی جاسکے۔ انہوں نے ہلاک شدگان اورزخمیوں کے بارے میں مکمل معلومات متاثرہ خاندانوں تک پہنچانے کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اوران کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیاجائے گا۔ سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید طاہرحسین مشہدی نے بھی طیارے کے حادثے پرمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے حکام پر زوردیا کہ وہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسراٹھانہ رکھیں اورزخمیوں کو اعلی ترین اورمعیاری علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.