تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چوہدری برادران اور مشاہد حسین کاطیارہ حادثے پراظہارافسوس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین ، سیکرٹری جنرل مشاہد حسین اورسینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے مارگلہ پہاڑیوں میں مسافرطیارہ کوحادثہ پررنج وغم اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ تعزیتی بیان میں ان رہنماؤں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکیا اور دعا کی کہ الله تعالی مرحومین کی مغرفت کرے اورلواحقین کوصبرجمیل دے ۔ سابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات سینٹرطارق عظیم نے بھی طیارہ کے حادثہ پررنج وغم اورافسوس کا اظہارکیا اورمرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.