تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طبی آلات سے زخمی سالانہ70ہزار بچے اسپتال پہنچ جاتے ہیں

جنگ نیوز -
شکاگو . . . فارن ڈیسک . . . طبی آلات سے زخمی ہو کر ہر سال70ہزار سے زیادہ بچے اسپتالوں کے ایمرجنسی رومز میں پہنچ ہو جاتے ہیں۔امریکی اخبار’یو ایس ٹوڈے‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ نو عمر اور بچوں کو زخمی کر نے میں لینز کا ہاتھ سب سے زیادہ ہے ۔70ہزار سے زیادہ تعداد میں بچے ہر سال طبی آلات سے زخمی ہو کر اسپتالوں کے ایمر جنسی روم میں پہنچتے ہیں۔ان میں سب سے زیادہ زخمی کرنے والا آلہ کنٹیکٹ لینز اور بغیر صفائی کے اسے دیر تک استعمال کرنے میں ہے۔ ایک چوتھائی افراد کے انفیکشن اور آنکھ کی خرابی کی بڑی وجہ لینز کے پہننے سے ہوتی ہے۔دوسری بڑی وجہ میں انجیکشن کی سوئی کا ٹوٹ جانا اور غیر قانونی ادویات کا استعمال ہے۔ایک سو اسپتالوں کاطبی ریکارڈ کا تجزیہ کرنے کے بعد تحقیق سے ثابت ہو اکہ2004سے2005کے درمیان 144799طبی آلات سے زخمی ہونے کے واقعات ہوئے۔ان دو سالوں میں34ہزار ایسے مسائل لینز کی وجہ سے سامنے آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.