تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طیارے کا راستہ تبدیل کرنے کی تحقیقات کی جائیں گی،وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے نجی طیارہ کے حادثہ پردلی رنج وغم اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلایاجائے گا کہ طیارے نے متعین کردہ راستے کو کیوں تبدیل کیا۔ بدھ کو مسافرطیارے کے مارگلہ کی پہاڑیوں میں گرکرتباہ ہونے کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رن وے ون پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ملی تھی، اس وقت طیارہ 2500 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہاتھا تاہم لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد اس طیارے نے فضاء میں دوبارہ بلند ہوناشروع کردیا اور 3ہزار فٹ کی بلندی پرچلاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ”بلیک باکس“ کی تلاش بھی جار ی ہے تاکہ اصل حقائق کا پتہ چلانے میں مدد مل سکے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ تحقیقات میں اس امر کا پتہ چلایا جائے گاکہ طیارے نے رخ کیوں تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ پر خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے تاکہ طیارہ میں سوار مسافروں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.