5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسلام آباد ہوائی اڈے پر مرکز اطلاعات قائم کردیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . مسافرطیارہ کے حادثہ کے بعد اسلام آباد ہوائی اڈے پرمرکز اطلاعات قائم کردیاگیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کے منیجرمحمدایازجدون نے خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ طیارہ میں سوار افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے حوالے سے فون نمبر051-9208300 پرائیرپورٹ حکام سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمت طیارہ میں 152 افراد سوار تھے جن میں مسافراورطیارہ کا عملہ بھی شامل تھا۔ دریں اثناء سی ڈی اے نے دامن کوہ میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے جو امدادی کاموں کی تمام نگرانی کرے گا۔